ملتان( سٹاف رپورٹر)ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025-26 کے کاغذات نامزدگی کے مرحلہ میں ملک خادم حسین میتلا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے برائے صدارت‘ محمد ابو بکر نائب صدر‘ راجا محمد امتیاز کیانی جنرل سیکریٹری‘ میڈم فوزیہ ملک جوائنٹ سیکریٹری‘ نواب نصیر الدین ہمایوں فنانس سیکریٹری‘ میڈم مہوش معید لائبریری سیکریٹری اور محمد عثمان خان‘ ملک محمد رفیق‘ میاں نعیم شہزاد‘ محمد عمران غازی ایڈووکیٹس نے ایگزیکٹو ممبر کی نشست کے لیے کاغذات چیئرمین الیکشن کمشنر محمد یونس غازی کو جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن بورڈ مشتمل سید جنید ممتاز شاہ‘ فراست علی بھٹی‘ عرفان ایوب‘ عرفان علی صدیقی نے محمد یونس غازی کی سربراہی میں جمع کرائے گئے کاغذات کو کسی دیگر کی مخالفت میں نہ آنے پر بلامقابلہ کامیاب قرار دیا۔نو منتخب صدر ملک خادم حسین میتلا ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملتان ٹیکس بار کے ممبران کا اعتماد ہے کہ ان کوبلامقابلہ صدر منتخب کیا ہے اور حسب روایت ممبران کی فلاح و بہبود‘ تعلیمی سلسلہ اور ٹیکس اور کسٹم ٹریبونل کو ملتان لانے کو اپنی ترجیحات میں رکھیں گے۔