راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)ڈھوک کالا خان میں پانی ضائع کرنے پر واسا انسپکٹر جعفر شاہ نے متعدد صارفین کے کنکشن بند کئے ہیں اور چالان دئیے ہیں اور وارن کیا ہے۔واسا انسپکٹر نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجود ہ صورتحال پر صارفین کو پانی احتیاط سے استعمال کریں۔پانی بہت بڑی نعمت ہے۔ جعفر شاہ نے کہا کہ بارشیں نہیں ہو رہیں۔خدانخواستہ اگر فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں اگلے مہینے مزید سخت ہونگے۔لہذا صارفین سے گزارش ہے کہ پانی انتہائی احتیاط سے استعمال کریں اور گھر میں اپنے بچوں کو بھی اسی کی تلقین کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو صارفین وارن کرنےکے باوجود پانی ضائع کرینگے ان کیخلاف ایف آئی آر بھی دی جاسکتی ہے۔