• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودکو ایف آئی اے کے اہل کار ظاہر کرنے والے تین ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)خودکو ایف آئی اے کے اہل کار ظاہر کرنے والے تین ملزموں کو گرفتارکرلیاگیا، تھانہ دھمیال کو اے ایس آئی محمد اصغر نے بتایاکہ 3نوجوان پبلک ٹرانسپورٹ سوزوکی پک اپ سے اترے جنکو مشکوک جان کر با امداد ہمرائیاں روک کر نام دریافت کرنے پر ان کے نام ملک نفیس احمد ، ملک عبد الشکور اور کاشف علی معلوم ہوئے۔،ملک نفیس نے زبانی بتلایا کہ میں ایف آئی اے میں سب انسپکٹر ہوں اور ہمراہی کاشف اور عبد الشکور میرے نائب ہیں مذکورہ کو مشکوک جانتے ہوئے تلاشی ازخود عمل میں لائی تو ملک نفیس سے مٹرولہ وائرلیس سیٹ برآمدہوا جبکہ عبدالشکور کی تلاشی لینے پر مذکورہ کے دائیں ہاتھ میں پکڑے ہوئے سفید رنگ کے شاپر سے پنجاب پولیس کی شرٹ جس پر اے ایس آئی کے رینک لگے ہیں برآمد ہوئی جبکہ کاشف علی کی تلاشی لینے پر شلوار پوشیدنی کی دائیں ڈب میں اڑیسا ہوا پسٹل 30 بور معہ 2 ضرب روند برآمد ہوئے ۔
اسلام آباد سے مزید