راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور پولیس کے ریڈ پراسے فرار کروانے والے 2ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ ویسٹریج کو ایچ آئی یوکے تھانہ نصیرآباد کے سب انسپکٹر محمد امیر نے بتایاکہ مخبر خاص کی اطلاع پر مجرم اشتہاری عدنان احمد ولد فیاض احمد کی گرفتاری کیلئے مہر آباد میں رہائشی گھر کے مین دوازہ پر دستک دینے پر 2 اشخاص نے درواز ہ کھولا جو پولیس پارٹی کو سامنے دیکھ کر ہر دو نے زور زور سے شور کرنا شروع کر دیا کہ عدنان بھاگ جائو پولیس آگئی ہے اتنے میں گھر کے اندر سے 3 اشخاص جن کے ہمراہ 4عورتیں نکل آئیں اور ملکر پولیس کا راستہ روک لیا اور دھکے دینا شروع کر دیا جو پولیس پارٹی کے اندر داخل ہونے پر 7ملزمان مزاحم ہو ئے اور اتنے میں اشتہاری مجرم عدنان احمد چھت سے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا ۔