راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شاپنگ مالز، تجارتی مراکز، مارکیٹس اور بڑی شاہراؤںمیں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا،اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ بھی تشکیل دئیے گئے ہیں، چیف ٹریفک آفیسراسلام آبادکیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی طورپرہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والے عناصر خصوصاً جو ٹریفک ڈسپلن کو متاثر کرتے ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو مزید سخت اور مؤثر بنایاجائےشہریوں سے اپیل ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اسلام آبادپولیس سے تعاون کریں تاکہ شہر میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھاجاسکے۔