• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ بار ،امیدواروں کی حتمی فہرست حتمی فہرست آویزاں

ملتان(سٹاف رپورٹر) 22 فروری کو ہونے والے ملتان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست حتمی فہرست آویزاں کر دی گئی ہے،ہائیکورٹ بار ملتان کی 5 نشستوں پر 13 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کروا رکھے تھے اس حوالے سے آویزاں کی گئی حتمی امیدواران کی فہرست کے مطابق صدارت کی نشست پر اظہر خان مغل اور چوہدری عمر حیات کے درمیان مقابلہ ہوگا ،نائب صدرات کی نشست پر حافظ محمد شعیب قریشی ،شاہد حسین گھلو،ملک زاہد کبیر کھاکی اور منیر احمد شاہد کے درمیان مقابلہ ہو گا اسی طرح جنرل سیکرٹری کی نشست پر محمد علی صدیقی اور صفدر حسین سرسانہ سیال کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر احمد رضا تھہیم، سید محمد حنفیه عباس، عون رضا انجم گوپانگ میدان میں ہوں گے ،لائبریری سیکرٹری کی نشست پر خواتین امیدوار تنزیلہ شفیق اور سمیرا انجم آمنے سامنے ہیں جبکہ سات ایگزیکٹو ممبران پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں-
ملتان سے مزید