• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ ائر ایمبولنس سروس کامیابی سے جاری ہے‘ خواجہ سلمان رفیق

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مری میں سید محمد حسین ٹی بی ہسپتال ساملی سینی ٹوریم کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے ٹی بی ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے ریسکیو 1122 کے ضلعی دفتر کا بھی دورہ کیا۔ بعدازاں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ائر ایمبولینس سروس کامیابی سے جاری ہے۔ لاہور اور سرگودھا میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹس آف کارڈیالوجی بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، چیف منسٹرز ڈائیلاسز پروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرامز ہیں۔
اسلام آباد سے مزید