اسلام آباد (محمد صالح ظافر) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ازبکستان سے ایک ہفتہ قبل پاکستانی کارکنوں کیلئے حکومت پاکستان نے ازبکستان میں ملازمت اختیار کرنے پر عائد پابندی ختم کر دی،پاکستانی کارکنوں کے لئے سازگار حالات کار تنخواہوں اور تحفظ کی یقین دہانی کرا دی گئی ،پابندی گز شتہ سال لگائی گئی تھی،وزیراعظم شہباز شریف کے وسط ایشیائی ریاستوں کے دورے سے دو ہفتے قبل ہی حکومت نے اپنے شہریوں پر ازبکستان ملازمت کی غرض سے جانے پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔