• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائیو جی صرف انٹرنیٹ سپیڈ نہیں بلکہ ایک انقلاب ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (ساجد چوہدری)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ فائیو جی صرف انٹرنیٹ سپیڈ نہیں بلکہ ایک انقلاب ہے،ڈیجیٹل اکانومی میں 13.2ٹریلین ڈالر کا پوٹینشل موجود ہے،ویژن 2025پر اگر کام ہو رہا ہوتا تو ہم آج کہیں اور کھڑے ہوتے،وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان سے پاکستان ایک کاریڈور بن سکتا ہے،پاکستان اسپیکٹرم آفر کرنے جا رہا ہے،اس نیلامی کے بعد فائیو جی کیساتھ ساتھ فور جی میں بھی بہتری ہوگی چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ملائیشیا فائیو جی کے بعد آج 5.5 جی پر جارہا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی اے اورملائیشین کمیونیکیشن کمیشن کے تعاون سے فائیوجی انلاکنگ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اہم خبریں سے مزید