کوئٹہ(جنگ نیوز )بارکھان میں پنجاب جانیوالی بسوں سے اتار کر 7 مسافروں کو گولی مار دی گئی، مسلح افراد نے رڑکن کے قریب ناکہ لگا کر بسوں کی تلاشی لی اور سات مسافروں کو ساتھ لے گئے بعد ازاں پہاڑوں سے چھ لاشیں مل گئیں، پنجاب جانے والی ٹریفک کو روک لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بارکھان میں رڑکن لیویز تھانے کے قریب ناکہ لگائے مسلح افراد کوئٹہ سے پنجاب جانیوالی بس سے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد7مسافروں کو اتار کر قریبی پہاڑوں پر لے گئے جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق پہاڑوں سے6مسافروں کی لاشیں مل گئیں جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔