• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) خلا کی دریافت کی جانب ایک تاریخی قدم کے طور پر پاکستان کا پہلا لونر روور چین کےچینج ای 8مشن کے تحت 2028 میں خلا میں بھیجا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس اہم سنگ میل کا جشن منانے اور قوم کو اس میں شامل کرنے کیلئے پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ایک قومی مقابلے کا اعلان کیا ہے، جس میں روور کا نام تجویز کرنے کے لیے عوام کو مدعو کیا گیا ہے.

جیتنے والے کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا.

چاند صدیوں سے انسانیت کیلئے تجسس کا باعث رہا ہے اور خلائی دریافت کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید