کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی سے جرمنی، ترکی، آذربائیجان، سعودیہ سمیت 7ممالک کے مسافر 28 مسافروں کو گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران امیگریشن نے مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا۔ کراچی سے سعودی عرب جاتے ہوئے 17 عمرہ زائرین کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا گیا۔ ان میں ایک مسافر کا نام آئی بی ایم ایس میں بھی پایا گیا۔