• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی، فرانس، کمبوڈیا، برازیل سمیت 7 ممالک سے مزید 20 پاکستانی بے دخل، کراچی میں 4 زیر حراست

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) جرمنی، فرانس، کمبوڈیا، برازیل سمیت مختلف 7ملکوں سے مزید 20 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا جن میں سے 4کو کراچی میں حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب میں بلیک لسٹ 4 اور پاسپورٹ گم ہونے پر 1 پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ برازیل میں 4 پاکستانیوں نے اگلی پرواز پر جانے سے انکار کیا اور امیگریشن سے سیاسی پناہ کی درخواست دی مگر ڈی پورٹ کردیا گیا۔ انہیں کراچی میں انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید