کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما سید امین الحق نے کہا ہے کہ مشرقی پاکستان کے مہاجرین کو شناختی کارڈ فراہم کیے جائیں، جنہوں نے 1971میں پاک فوج کا ساتھ دیا آج نہیں شناختی کارڈ نہیں دیا جارہا ہے۔ قومی اسمبلی میں مہاجرین مشرقی پاکستان، بہاریوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں مشرقی پاکستان کے مہاجرین کیلئے قومی شناختی کارڈ ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اور وہ لوگ جنہوں نے 1971 میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ہندوستانی فوج اور مکتی باہنی کا مقابلہ کیا تھا آج انکا اپنا ملک انہیں شناختی کارڈ فراہم کرنے سے قاصر ہے۔