ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 42مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ جلیل آباد کے علاقے محمد الطاف سے دو مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ قطب پور کے علاقے محمد شہزاد کے ملازم سے دو نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل و موبائل لے گئے ،عمیر اقبال سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا ،تھانہ شاہ شمس کے علاقے اخلاق احمد سے موبائل لے گئے ،تھانہ نیوملتان کے علاقے امتیاز حسین سے ملزمان نے موبائل چھین لیا ،تھانہ دولت گیٹ کے علاقے مسلح ملزمان یعقوب کا موبائل لے گئے ،تھانہ کوتوالی کے علاقے جھپٹا مارکر ولید کا موبائل چھین کر فرار،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے نسیم مائی سے ملزمان موٹرسائیکل و موبائل چھین لیا جبکہ اشفاق ،عاشق محمد ، محمد الطاف ، شاہد حسین ، محمد مشتاق ، اللہ رکھا ، عامر ، عبداللہ ، عقیل ، محسن ، اویس ، عارف ، زویا،کاشف ، محمد محسن ، محمد اسلم ، فرحان ، مظہر حسین ، غق نواز ، عرفان علی ، محمد عمران ، محمد اصغر ، جہانگیر خان ، لیلی بی بی ،علی احمد ، شاہد اقبال ، فیاض ، عظمی تنویر ،لقمان ،عرفان اکرم ، محمد طیب ،محمد فاروق اور علی شان کی نقدی ،طلائی زیورات ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔