ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ صدر جلالپور کے علاقے آئل ٹینکر الٹ گیا ریسکیو1122اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر بڑے نقصان سے بچاتے ہوئے حالات پر قابو پالیا ۔انجن آئل سے لوڈ ٹینکر جارہاتھا کہ بستی حویلی لانگ کے قریب اچانک الٹ گیا جس میں لوڈ آئل تقریبا تین سولیٹر ضائع ہوگیا اطلاع پر پولیس اور ریسکیو1122سمیت دیگر اداروں نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے ایریا کو آمدورفت کیلئے بند کردیا اور بڑے نقصان سے بچاتے ہوئے آئل کو دوسرے ٹینکر میں منتقل کرایا تاہم حادثہ میں کوئی بھی جانی نقصان نہ ہوا پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔