ملتان (سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان میں پہلی دو روزہ سائنس اینڈ آرٹس انٹرنیشنل کانفرنس اس اعلامیہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی کہ ماحولیاتی تبدیلوں اور وسائل کی کمی سے مل کر نمٹاجائے گا،یونیورسٹیوں، اکیڈمیا اورمارکیٹوں کو ملک کی ترقی کےلئے مشترکہ پراجیکٹ بنانے ہوں گے ،سائنس اور فنون کے امتزاج سے دنیا کو امن اور پائیدار ترقی کا اعلیٰ نمونہ بنایا جاسکتا ہے ، دو روزہ کانفرنس میں 200 سے زائد ملکی اور غیرملکی ماہرین نے شرکت کی 250تحقیقی مقالے پڑھے گئے، 80 پوسٹ اور 15 سائنس ماڈلز تھے۔