ملتان(سٹاف رپورٹر)نونمبر چونگی کے قریب ہمایوں روڈ پر لنڈے کی گودام میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا، ریسکیو کے مطابق نو نمبر چونگی کے قریب لنڈے کے گودام میں آگ لگی جس میں کپڑے اور جوتے ہیں ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر فوری فائر فائٹنگ کا عمل شروع کر دیا ، دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے ،ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ۔