• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13سالہ لڑکے سے مبینہ اجتماعی زیادتی،تین ملزمان گرفتار

ملتان( سٹاف رپورٹر) تھانہ گلگشت کے علاقے 13سالہ لڑکے سے مبینہ اجتماعی زیادتی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس کو چاہ ڈھورے والا سے محمد آصف نے اطلاع دی کہ میرے بھتیجے کو ہمسائے ملزمان حسنین ، رمضان اور شوکت بھانے میں لے گئے اور مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا اور مذکورہ لڑکے کو ڈاکٹری معائنہ کیلئے نشتر ہسپتال روانہ کرنے کے بعد وقوعہ کی بابت کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید