ملتان( سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن سرکل آفیسر ملتان رمضان شاہد نےکارروائی کرتے ہوئے Fir 03/24محمد حسین والد اللہ بخش قوم آرائین کوٹلی نجابت تحصیل شجاع آباد ضلع ملتان کو جعلی نکاح نامہ بنوانے کی مد میں گرفتار کر لیا ،ترجمان اینٹی کرپشن وزیر خان لاشاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر / PRO ٹو ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کا کہنا ہے کہ ہم کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عوام بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں انہیں ضرور نشان عبرت بنایا جائے گا ۔