• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسفارمر چوری کرنے والے منظم بین الصوبائی گینگ کے 4 اہم ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ صدر نے پنجاب بھر میں بجلی کے ٹرانسفارمر چوری کرنے والے ایک منظم بین الصوبائی گینگ کے 04 اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس تھانہ الپہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 01 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد، مقدمہ درج پولیس تھانہ الپہ نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محمد حیات ولد غلام سرور کو گرفتار کرکے 01 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔کینٹ پولیس نے ملزم احتشام سے 20لیٹر شراب ،جلیل آباد پولیس نے ملزم دانش عزیزسے 20لیٹر شراب،چہلیک پولیس نے ملزم سلیمان عرف سنی سے 100گرام چرس ،ممتاز آباد پولیس نے ملزم اسرار حسین سے 10لیٹر شراب جبکہ قادرپورراں پولیس نے ملزم صابر سے 240گرام چرس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں دو نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج،اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد ودیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج ،پولیس نےناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے شراب پی کر غل غباڑہ کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا  جب کہ امانت میں خیانت کرنے پر ایک شخص پر مقدمہ درج کر لیا۔
ملتان سے مزید