ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گورنمنٹ شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان میں عالمی یوم پیرامیڈکس کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیاگیا تقریب کی صدارت میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹرنذیر ہراج نے کی جبکہ سابق ممبرقومی اسمبلی پاکستان شیخ طارق رشید،سابق صوبائی وزیرحاجی احسان الدین قریشی ،چیئرمین ملک یوسف ،جمعیت علمائے پاکستان کے صدر حافظ ظفرقریشی مہمان خصوصی تھے ،تقریب میں صدر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن شہباز شریف ہسپتال ملتان ملک عمران یوسف ،جنرل سیکرٹری شیخ بلال قریشی ،کلیم قریشی ،مہرمحمدالیاس ،ملک نعمان مشتاق ،مصطفی انصاری ،نواز انصاری ، شبرصدیقی، راؤ محمدیوسف ، محمدوقاص ، عبدالقادر، عبدالواحد دورانی، محمدعارف،طارق گجر،حافظ عبد الرحمن ،شیخ معین اسلم ،رانا معین سمیت و دیگر ملازمین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔