• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکوکا جنوبی پنجاب میں آپریشن، 77افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوکا جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن،ایک روز میں مزید77افراد مختلف طریقو ں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ 63بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے جبکہ مجموعی طورپر 44لاکھ10ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ملتان سرکل میں 13بجلی چوروں کو11لاکھ40ہزارروپے جرمانہ عائد اور 13 مقدمات درج ہوئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 20صارفین کو 4لاکھ40ہزارروپے جرمانہ عائد اور 20مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں ایک صارف کو 2لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں 16صارفین کو 11لاکھ90ہزارروپے جرمانہ عائد اور16مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 9صارفین کو7لاکھ60ہزارروپے جرمانہ عائد اور 6مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 5بجلی چوروں کو90ہزارروپے جرمانہ عائد اور 5مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں 6صارفین کوایک لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائد اور 3مقدمات درج ، بہاولنگرسرکل میں ایک صارف کو40ہزار روپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 6صارفین کو 4لاکھ 20ہزارروپے جرمانہ عائدکیاگیا ۔
ملتان سے مزید