ملتان ( سٹاف رپورٹر)غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت سالانہ فیملی ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، اسکے علاوہ وقاص انجم جعفری بانی ممبر غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن ،عبدالمحسن شاہین پریذیڈنٹ غزالی فورم،شیخ سرفراز احمد جنرل سیکرٹری غزالی فورم،شیخ فضل الٰہی سابقہ صدر ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، محمد افضل سپراسابق کنٹری ہیڈلائنز کلب، احمد چغتائی ایگزیکٹو ممبر غزالی فورم، سید عبد القادر ایگزیکٹو ممبر غزالی فورم، شاکر علی ایگزیکٹو ممبر غزالی فورم ثناءالحق شعیب ایگزیکٹو ممبر غزالی فورم، ڈیپارٹمنٹ ہیڈ عمران خلیل، محمد طارق جاوید ڈائر یکٹر غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب، رانا محمد فیضان جہانگیر ریجنل منیجر غزالی ایجوکیشن فاؤنڈ یشن جنوبی پنجاب، فخر الزمان پروگرام آفیسر ملتان اور شہر کی دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی پروگرام میں400یتیم طلباءوطالبات کی تعلیمی کفالت کرنے کا عزم کیا گیا۔