• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پی او کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ لودھراں میں پولیس بھرتی کا عمل جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لودھراں میں پولیس بھرتی کا عمل جاری ۔ میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے ڈرون کیمرے کی ذریعے مانیٹرنگ کی گئی ،ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ لودھراں میں پولیس کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کا عمل جاری ہے جس کے لئے 1613 امیدوراوں نے درخواستیں جمع کروائیں جب کہ 1418امیدواروں نے دوڑ میں حصہ لیا 191 امیدوار غیر حاضر رہے، 985امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ 4 درخواستیں نامکمل ہونے کی بنا پر مسترد کر دی گئی ۔ اس طرح 461خواتین امیداروں نے درخواستیں جمع کروائیں 434خواتین نے دوڑ میں حصہ لیا ۔ 26خواتین غیر حاضر رہیں جبکہ 305 کامیاب قرار پائیں جبکہ ایک خاتون امیدوار کی درخواست نامکمل ہونے کی بنا پر مسترد کر دی گئی ۔
ملتان سے مزید