ملتان ( سٹاف رپورٹر ) منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے کہا ہے کہ تمام سیوریج افسران اپنی اپنی حدود میں نکاسیٔ آب سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ رسپانس ٹائم کو مزید بہتر کریں ،موسم کی تبدیلی کے بعد رات کے اوقات ڈی سلٹنگ پر مامور ٹیموں کو شیڈول کے مطابق فیلڈ میں متحرک کیا جائے جب کہ دن کے اوقات ان کی کارکردگی کو موثر بنایا جائے،نہوں نے یہ احکامات گزشتہ روز نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کا اچانک دورہ کرتے ہوئے جاری کیے، ایم ڈی واسا نے تمام سیوریج افسران کو شکایات کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کرنے اور آن لائن کمپلینٹ سینٹر کی طرف سے بھجوائی جانے والی کمپلینٹس کو دور کر کے روزانہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا، دریں اثنانکاسیٔ آب کی شکایات کے تدارک اور سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے جدید مشینری کے ذریعے آپریشن جاری ہے ،سوموار کی شب اور منگل کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیااور سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔