ملتان (سٹاف رپورٹر) سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسران نے صنعت زار ملتان کا دورہ کیا ، منیجر صنعت زار ملتان رائے زید الخیر نےزیر تربیت افسران کو صنعت زار کے مختلف کلاس رومز ،پورشنز کا وزٹ کروایا اور بریفنگ دی، زیر تربیت افسران کا کہنا تھا کہ صنعت زار میں خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے نئے کورسز خو ش آئند ہیں ،جن کے تحت خواتین کو سہولیات فراہم کرکے معاشرے کا فعال رکن بنایا جارہا ہے، صنعت زار میں جاری مختلف ٹریننگ کورسز سے پاکستانی مصنوعات دنیا بھر میں متعارف کرانے کیلئے اور خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق کورسز متعارف کروائے جا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ کی دستیابی نے آن لائن بزنس کو بہت وسیع اور آسان کر دیا ہے،بعد ازاں سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسران کے ہمراہ آنے والے سینئر اعلی ٰافسران نے صنعت زار کے گراسی پلاٹ میں شجرکاری مہم کے حوالہ سے پودے بھی لگائے۔