راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویثرن عامر خٹک نے خواجہ کارپوریشن فلائی اوور اور جی پی او چوک پر بننے والے انڈرپاس کا دورہ کیا اورتعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خواجہ کارپوریشن فلائی اوور کو عید سے پہلے مکمل کیا جائے۔ کمشنر راولپنڈی نے جی پی او چوک انڈرپاس منصوبہ کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کی راہ میں آنے والے تمام کاروباری مراکز کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور انہیں پارکنگ کی جگہ دی جائے۔