کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم ابتدائی وکٹیں لینے کے باوجود حریف ٹیم کو کنٹرول نہ کرسکے، نیوزی لینڈ نے بڑا اسکور کردیا۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ پچ آسان نہیں تھا،250اچھا اسکور تھا، لیتھم نے اچھی اننگز کھیلی۔ ہم ڈیتھ اوورز میں تسلسل قائم نہ کرسکے۔ اب ہمارا ہر میچ اہم ہے۔ ہم پر اضافی پریشرہے لیکن بھارت کا میچ نارمل میچ ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ ہم 260،280 کی توقع کررہے تھے لیکن آخری دس اوورز میں ہم بہت اچھا کھیلے۔گلین فلپس کا کیچ اہم تھا ایسے ہی کیچ ہمیں بڑی فتوحات دلوارہے ہیں۔ پلیئر آف دی میچ ٹام لیتھم نے کہا کہ دوسری اننگز میں پچ کچھ مشکل ہوگئی تھی۔