کولمبو۔سری لنکا (جنگ نیوز) پاکستان اپنے دیرینہ حریف بھارت کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے اور شکست دے کر اورففٹیز ورلڈ کرکٹ کپ 2025 کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جہاں اس کا مقابلہ ٹائٹل ہولڈر انگلینڈ سے ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل میزبان سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کے پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 226 رنز بنائے جعفر قریشی نے دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے17 گیندوں پر 30 رنز اور وکٹ کیپر اظہر خان نے 45 گیندوں پر 40 رنز اسکور کئے۔ بھارت کے موروگن مائل سوامی نے 39 رنز دےکر 5 وکٹیں لیں محمد جاوید نے تین کلیدی وکٹیں لے کر کھیل کا پانسہ پاکستان کے حق میں پلٹ دیا۔پاکستان کے جعفر قریشی نےبھی 55 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ اس کے علاوہ پاکستان فیلڈرزکی شاندار فیلڈنگ کے باعث بھارتی بیٹرز مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکے۔ آل راؤنڈر محمد جعفر قریشی میچ کے ہیروہے۔ سیمی فائنل میں جہاں پاکستان کا مقابلہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور میزبان سری لنکا کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔