• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی مہم آج دبئی میں بنگلہ دیش کیخلاف شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جمعرات کو دبئی میں بھارتی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے اپنی مہم شروع کریگی ۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہرٹیم یہ سوچ کر آتی سوچ کہ ٹرافی جیتنی ہے، پہلے میچ پر فوکس ہے، ایک ایک میچ پر فوکس کرکے جیتنے کی کوشش کریں گے۔ دبئی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ٹیم بیلنس ہے، اسپنر اور آل رائونڈرز ٹیم کا حصہ ہیں۔ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش میں لگے ہیں، دبئی میں اُوس بھی گرتی ہے، بھارت میں بھی کچھ وینیو پر اُوس ہوتی ہے ۔ تمام کھلاڑی خصوصا بیٹرز کو ذمے داری دکھانا ہوگی، امید ہے کہ انفرادی کارنامے کرنے کے بجائے کھلاڑی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ادھر بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ ہر حریف ٹیم کو ہرانے کیلئے پرعزم ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے ، ٹورنامنٹ میں فیورٹس کیلئے ایک دن برا بھی ہوسکتا ہے۔ ہماری ٹیم نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی، بھرپور محنت اور حکمت عملی سے جیتنے کی کوشش کریں گے۔ بھارت کوہرانے کیلئے پوری ٹیم پُر عزم ہے۔

اسپورٹس سے مزید