کراچی(اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے آٹھویں راؤنڈ کے پہلے دن اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کے آر ایل نے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف 5وکٹوں پر 310رنز بنائے تھے۔ روحیل نذیر نے 120،عمران رفیق نے 76 رنز اسکور کیے۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم میں واپڈا پہلی اننگز میں261 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نبی گل 88 ، عمران ڈوگرنے 52 رنز بنائے۔ منصور خان نے 69 رنز دے کر 5 شکار کیے ۔ ہائر ایجوکیشن نے کھیل ختم ہونے پر بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنائے تھے۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں اسٹیٹ بینک 233 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ غازی غوری 77 اور عمرامین 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔عبید شاہ نے 46رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ غنی گلاس نے کھیل ختم ہونے پر 5 وکٹوں پر 107 رنز اسکور کیے تھے ۔ کاشف بھٹی نے8 رنز دے کر4وکٹیں حاصل کیں۔این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں اوجی ڈی سی ایل نے پی ٹی وی کے خلاف 9وکٹ پر265رنز بنائے تھے۔ خیام خان 80 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ عماد بٹ نے وکٹیں حاصل کیں۔