• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے چار میچز صرف 38 لاکھ روپے میں دیکھیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دبئی میں آئی سی سی نے شائقین کی دلچسپی کیلئے ٹکٹس کی نئی کیٹگری متعارف کردی ہے۔ پچاس ہزار درہم والے پیکیج میں وی آئی پی سوئٹ کےچار میچز کے ٹکٹس دستیاب ہیں ۔ شائقین 38 لاکھ پاکستانی روپے میں چار ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ پیکیج سے بھارت کے تین میچز اور ایک سیمی فائنل دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ایک آن لائن کسٹمر زیادہ سے زیادہ صرف چار ٹکٹ خرید سکتا ہے۔ جس کیلئے بس دو لاکھ درہم خرچ کرنا ہوں گے۔ پاکستانی کرنسی میں کل مالیت 1 کروڑ 52 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے ۔ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید