کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ون ڈے پلیئر رینکنگ میں بابر اعظم عالمی نمبر ایک پوزیشن سے محروم ہوکر دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ بھارت کے شبھمن گل نمبر ون بیٹر بن گئے۔ وہ اپریل 2023 میں 952 دن عالمی نمبر ایک رہنے کے بعد اس پوزیشن سے محروم ہوئے لیکن ایک ماہ بعد پھر عالمی نمبر ایک بن گئے۔ دسمبر2023 سے عالمی نمبر ایک رہنے کے بعد وہ اب نمبر ایک پوزیشن برقرار نہ رہ سکے۔ شبھمن گل کے 796 جبکہ بابر اعظم کے 773 رینکنگ پوائنٹس ہیں ۔