کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکا نے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سب سے کم اسکور کا کامیابی سے دفاع کرنے کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ امریکی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے میچ میں عمان کو شکست دے کر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ مسقط میں امریکی ٹیم 122 رنزپر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں اومان کی ٹیم 26 ویں اوور میں صرف 65 رنز بناکر پویلین لوٹ کر 57 رنز سے ہار گئی۔ امریکا کی جانب سے نوستھوش نے 5، ملندکمار اور یاسر محمد نے 2،2 اورہرمیت سنگھ نے ایک وکٹ لی۔