• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، 4 پاکستانی شہریوں کو انسانی اسمگلروں سے بازیاب کرا لیا گیا

اسلام آباد ( فاروق اقدس) ایران میں 4 پاکستانی شہریوں کو انسانی اسمگلروں سے بازیاب کرا لیا گیا ۔ ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ ایران آنے والے پاکستانی قانونی طریقے استعمال کریں، پاکستانی سفارتخانہ نے ایران حکومت کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلروں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرا لیا، بازیاب کرائے گئے افراد میں غلام مصطفیٰ تبسم، محمد سہیل، محمد ارسلان اور محمد خرم شامل ہیں، ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا، پاکستانی شہری قانونی طور پر ایران آئے جہاں انسانی اسمگلروں نے اغوا کر لیا۔

ملک بھر سے سے مزید