کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ پر بھارتی پرچم لہراتا ہوا دکھائی دیا ، بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پر ٹورنامنٹ لوگو پر پاکستان تحریر ہے، اس طرح بھارتی میڈیا کی من گھڑت خبریں اور منفی پروپیگنڈا ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل بے نقاب ہوگیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے کراچی میں ٹیلی وژن براڈ کاسٹ کریو میں درجنوں بھارتی شامل ہیں۔