• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر قطر کی بھارت آمد: نریندر مودی خود ایئرپورٹ پہنچے

نئی دہلی(جنگ نیوز) وزیرِاعظم نریندر مودی نے روایتی سفارتی ضوابط سے ہٹ کر پیر کے روز قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو نئی دہلی ایئرپورٹ پر خود جا کر خوش آمدید کہا۔قطر کے بادشاہ دو روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچے ہیں، جہاں وہ تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، اور دوحہ-دہلی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مذاکرات کریں گے۔قطر کے امیر کو وزیرِاعظم نریندر مودی کے ہاتھوں استقبال کیسا محسوس ہوا؟ یہ سوال شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ہی پوچھا جا سکتا ہے، جنہیں پیر کے روز ایئرپورٹ پر وزیراعظم نے ذاتی طور پر خوش آمدید کہا۔اپنے دورے کے دوران، امیر قطر صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے اور وزیرِاعظم مودی کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید