• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت بنگلہ دیش میچ، لائیو نشریات میں لوگو سے پاکستان کا نام غائب

کراچی (جنگ نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہیں لکھا گیا جس پر ناظرین کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے تھے۔ بدھ کو نیوزی لینڈ اور پاکستان کے میچ کے براڈکاسٹ میں لوگو پر پاکستان درج تھا۔ اب آئی سی سی نے اس معاملے میں تکنیکی خرابی کا اعتراف کرلیا ہے۔ ترجمان آئی سی سی کے مطابق گرافکس کی وجہ سےتکنیکی غلطیہو ئی جو کل سے درست ہوجا ئے گی، میچ کے دوران اس لوگو کو تبدیل کرنا ممکن نہیں تھا۔

اسپورٹس سے مزید