کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سندھ میں سیاسی مفاہمت کے لئے صدر آصف علی زرداری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، جی ڈی اے رہنما سابق وفاقی وزیر سابق وزیراعظم پاکستان مرحوم غلام مصطفیٰ جتوئی کے بڑے فرزند غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی گرفتاری سے سندھ کے شہری حلقوں میں تشویش پیدا ہورہی ہے اور اسے سیاسی انتقام کہا جارہا ہے، پی پی کے اہم ترین رہنما اور صدر مملکت کی حیثیت سے آصف علی زرداری کو صوبے میں سیاسی مفاہمت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈر کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے، جتوئی خاندان کی خود پی پی کے لئے جو خدمات ہیں اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔