اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے میڈیا پر حملہ اور پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز (ترمیمی )ایکٹ 2025 (پیکا) کے اجراء کے بعد صحافیوں کو درپیش چیلنجز کے عنوان سے سوموار24فروری کو ایک اہم اجلاس طلب کرلیا ہے،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاںمحمد روئف عطاء کی جانب سے اس حوالے سے مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں کو دعوت دی جارہی ہے ،یہ اجلاس سپریم کورٹ بلڈنگ میں واقع سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے میٹنگ ہال میں منعقد ہوگا۔