• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سرفراز کو کام سے روکا جائے، 5 ججز کی سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد(رپورٹ :،رانامسعود حسین ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججوں نے صدر مملکت کی جانب سے ملک کی مختلف ہائی کورٹوں سے 3 ججوں کے اسلام ہائی کورٹ میں تبادلوں کے اختیارات کے استعمال اورجسٹس سرفراز ڈوگر کی اسلام ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے جبکہ مقدمہ کے حتمی فیصلے تک جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے کام کرنے سے روکنے اور ان سمیت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے طور پر بھی کسی بھی قسم کے عدالتی اور انتظامی کام کو انجام دینے سے روکنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے ،درخواست گزار ،جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس سمن رفعت امتیاز نے جمعرات کے روز سینئر وکیل منیر اے ملک کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی49صفحات پر مشتمل درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ صدر مملکت کے پاس آرٹیکل 200 کی شق 1 کے تحت ججوں کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری میں تبادلہ کرنے کے لامحدود اختیارات نہیں ہیں اورمفا دعامہ کے بغیر، ایک جج کا ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ میں تبادلہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید