• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

41 فیصد پاکستانی مسئلہ کشمیر حل ہونے سے پہلے بھارت سے تعلقات کے حامی

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 41 فیصد پاکستانی مسئلہ کشمیر حل ہونے سے پہلے بھارت کے ساتھ تعلقات کے حامی ہیں تاہم 35فی صد اس کے مخالف ہیں۔22 فی صد نے کہا کہ معلوم نہیں خواتین کی 7فیصد زائد شرح کا مسلہ کشمیر سے قطع نظر پاکستان کو بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات بر قرار رکھنے پر اصرار ، یہ انکشاف ایک حالیہ سروے رپورٹ میں کیا گیا ۔سروے میں یہ سوال کیا گیا تھا کہ آپ کے خیال میں کیا پاکستان کو مسلہ کشمیر حل ہونے سے پہلے بھارت کے ساتھ کسی بھی سطح پر کسی بھی قسم کے تعلقات رکھنے چاہئیں یا نہیں؟ کےجواب میں 41 فی صد نے ہاں میں جواب دیا۔ تاہم ایک تہائی سے زائد یعنی 35 فی صد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ اس وقت تک بھارت سے کئی تعلقات برقرار نہیں رکھنے چاہئیں جب تک مسلہ کشمیر حل نہ ہوجا ئے۔22فی صد نے کہا کہ معلوم نہیں۔ دو فی صد نے جواب نہیں دیا۔ مرد حضرات میں 38فیصد اور دیہی علاقوں میں رہنے والے 37فی صد بھارت کے ساتھ تعلقات کی زیادہ مخا لفت کرتے نظر آئے۔ مرد حضرات کی نسبت خواتین کی 7فیصد زائد شرح نے اس بات سے اتفاق کیا کہ مسلہ کشمیر سے قطع نظر پاکستان کو بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات بر قرار رکھنے چاہئیں۔

اہم خبریں سے مزید