کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبہ کا احتجاج مئیر کراچی مرتضی وہاب سے مزاکرات کے بعد ختم ہوگیا اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ کی ہدایت پر اپوزیشن اراکین جماعت اسلامی نعمان الیاس، میڈیا کوآرڈینیٹر جواد شعیب ،ابرار احمد ، تیمور اور دیگر نے مئیر کراچی سے ملاقات کی اور طلبہ کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار کی مئیر کراچی نے طلبہ کے وفد سے ملاقات کی اور انکے جائز مطالبات کے حل کےلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا ایگزامنیشن فیس سے متعلق کراچی یونیورسٹی سے بات کی جائے گی پوائنٹ کو مسئلہ حل کیاجا ئےگا ڈیویلمپمنٹ چارجز کا از سر جائزہ لیا جائے گاجن طالبات کیساتھ سٹی وارڈ نز نے بدتمیزی کی ان طالبات سے مئیر نے معذرت کی اورکہا سٹی وارڈنز کو معطل کیاجا ئےگا اور ان دو طالبات کی ایگزامینشن فیس مئیر کراچی خود ادا کرینگے مئیرنے طلباء سے کہاکہ انکے دروازے کھلے ہیں احتجاج کاطریقہ اختیار نہ کریں بیٹھ کر مسایل پر بات کریں جماعت اسلامی کے اراکین کونسل کے ذریعے اپنی تمام مطالبات اور دستاویزات پر مبنی یاداشت دے دیں جو بھی ریلیف دیا جاسکتا ہو گا دیا جائے گاقبل ازیں طلبہ نے کے ایم سی بلڈنگ کے باہر اور اندر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا نعرے بازی کی شام تک دھرنا دیا۔