• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کی چوریاں، شہری 22 موٹرسائیکلوں سے محروم، سٹریٹ کرائم بھی جاری

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں 69 وارداتوں میں نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 22 موٹر سائیکل،20موبائل فون اور دیگر سامان اڑا لیا گیا۔ 9گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ،3 موٹر سائیکل اور5موبائل فون اسلحہ کی نوک پر جبکہ 15موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔ تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے عمران سے موٹر سائیکل اور موبائل ، تھانہ چکری کے علاقے میں قاری شفیع سے موٹر سائیکل اور تھانہ کرپا سے ایک موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پر چھین لیا گیا ۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے سے ظفر اقبال کے گھر سے دو لیپ ٹاپ 15 سو ریال ، 15 پائونڈ ، ٹیبلٹ ، 70 ہزار اور 25 لاکھ روپے کے سونے کے زیورات ، تھانہ روات کے علاقے موضع بسالی موڑ کے رہائشی ماریہ بلال کے گھر سے 13تولے سونے کے زیورات ، تھانہ روات کے علاقے پیال سے آفتاب کی دکان سے 16 دیگیں اور تین کاٹن گھی مالیت 5 لاکھ 50 ہزار ، تھانہ ریس کورس کے علاقے افشاں کالونی میںڈاکٹر ایاز سلیم کے گھر سے پرائز پائونڈ5 لاکھ روپے اور سامان مالیتی 5 لاکھ روپے چوری ہو گیا ۔ اسلام آباد میں5 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔
اسلام آباد سے مزید