• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نیوی کی بحریہ یونیورسٹی کی سلور جوبلی تقریبات 26 فروری کو ہونگی

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) پاکستان نیوی کی بحریہ یونیورسٹی کی سلور جوبلی تقریبات 26فروری کو ہو نگی۔چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف مہمان خصوصی ہونگے اور اسناد تقسیم کرینگے ، یہ تقریبات بحریہ یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس ، بحریہ یونیورسٹی کراچی اور بحریہ یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہونگی۔ یونیورسٹی کے تینوں کیمپس میں سلور جوبلی تقریبات کے مہمان خصوصی امیر البحر پاکستان چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف ہونگے جن میں یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کی شرکت بھی متوقع ہے۔ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف اپنے ہاتھ سے یونیورسٹی کے سربر آوردہ اور نمایاں تعلیمی کارکردگی دکھانے والے طلبہ اور پروفیسرز صاحبان کو اسناد سے نوازیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید