• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو پاؤں پکڑنے پر شاید ریلیف مل جائے، ریحام خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بانی پاکستان تحریک انصاف کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ایک شخص کی ضمانت کے پیچھے سب پڑے ہیں ، پاؤں پکڑنے پر شاید انہیں کچھ ریلیف مل جائے،کوئی دوست ملک ان کو رکھنے کے لیے تیار نہیں جو مغربی ممالک ان کو رکھنے کے لئے بے چین ہیں وہ جان لیں کہ مقتدرہ ان کو جانے نہیں دے گی ، درباری سیاست نہیں کر سکتی ہوں ، سیاسی جماعت جوائن کرنے کے بجائے خود پارٹی بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ریحام خان نے کہا کہ حکومت اسے کہتے ہیں جو گورننس کر رہی ہو نہ کراچی میں حکومت نظر آتی ہے نہ لاہور صاف نظر آتا ہے۔گورننس ہوتی ہے جب لوگوں کی زندگیوں میں آسانی نظر آئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے آرام سے پچھلی سیٹ لے رکھی ہے۔ پی ایم ایل این سارا ملبہ اٹھا رہی ہے۔جو حکومت کر رہا ہے وہ پانچ سال سے زیادہ بھی پورا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ درباری سیاست نہیں کرسکتی ہوں ۔سیاسی جماعت جوائن کرنے کے بجائے خود پارٹی بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ مجھے ضرورت نہیں ہے کہ جھنڈے والی گاڑی کے لئے اپنی ساکھ خراب کروں ۔پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ٹی وی پر بھی نہیں آسکتی تھی، میڈیا کو فون کردیا جاتا تھا۔ اس وقت پی ٹی آئی سوشل ونگ کا چرچا ہے جسے سراہنا چاہیئے۔ بانی پی ٹی آئی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ امریکی ٹرمپ اپنے دوستوں کا بڑا خیال رکھتے ہیں، یار ہی دوستی نبھاتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید