• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروکہ وقف املاک بورڈ کی لاہور، کراچی، فیصل آباد زون کے 18 ڈویلمپنٹ پراجیکٹس کی منظوری

اسلام آباد ( رانا غلام قادر) متروکہ وقف املاک بورڈ نےلاہور کراچی ،فیصل آباد زون کے 18ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی منظوری دی جس سے محکمہ کو نہ صر ف ناقابل واپسی سیکورٹی اور ماہانہ کرایہ داری سے اربوں روپے کا ریونیو حا صل ہو گا،یہ منظوری بورڈ کے اجلاس میں دی گئی جوچیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹرسید عطا الرحمٰن کی زیر صدارت ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ 18اربن پراپرٹیز کو اوپن اآکش کے ذ ریعے 30سال کی لیز پر دے گا، نیلامی سے اس قیمتی اربن زمین کو کو قبضہ گروپوں سے بچایا جاسکے گا،بورڈ نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی مینٹی ننس و بحالی کے ماسٹر پلان کی منظوری دی گئی جن میں کرتار پورراہداری، ننکانہ صاحب ، سادھو میلہ اور کٹاس راج مندر شامل ہیں،اجلاس میں ممبران بورڈ نے اقلیتی عبادت گاہوں کے تحفظ اور مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت بلوچستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے تحت ہندو مذہب کی قدیمی عبادت گاہ ہنگلاج ماتا مند تزئین و آرائش ترقیاتی کام کروانے کا فیصلہ کیا گیا ،بلوجستان حکومت سے اس حوالے سے باہمی رابطہ رکھا جائے گا، ماسٹر پلان کے تحت سادھو بیلہ مندر اور کٹاس راج مندر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے گا ،بورڈ نے ننکانہ صاحب میں 25ایکٹر پر محیط کمیونٹی سنٹر کے قیام ،اگر وال آشرم کی ڈویلپمنٹ کے ایجنڈا ٓٹیم کی منظوری دی۔ ممبران بورڈنے زیر قبضہ ٹرسٹ پراپرٹی جلد از جلد واگزار کروانے پر زور دیا ۔بورڈ نے فیصلہ کیا کہ DHAلاہور میں موجود ٹرسٹ پراپرٹی کی حفاظت اور غیر قانونی خرید و فروخت سے باز رہنے لیے کے عوام الناس کو بذیعہ اشتہارات مطلع کیا جائے ۔بورڈنے محکمہ کے ریونیو میں اضافہ کے لیے ڈویلپمنٹ کے مختلف ایجنڈوں سمیت فیصل آباد میں 716بنجر زرعی لاٹس کو 30سالہ لیز پر دینے ، پانچ ارب روپے کی محفوظ سر مایہ کا ری کرنے، سیلف ڈوپلپمنٹ کی اصول کے تحت فوری طور پر چیف انجینئر کی سیٹ پر ہائر نگ کی بھی منظوری دی جس سے محکمہ کی ایویکیو ٹرسٹ ٹاور ،جی ٹی ٹاور کی طرز پر وبرڈ خود تعمیراتی سرگرمیاں شروع کرے گا جو کہ سنگ میل ثابت ہو گا ۔سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے ممبران کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری وزارت مذہبی امورعمران رشید،ڈپٹی سیکرٹری خبیر بختونخواہ برائے مینارٹیز افیئرز، برگیڈیئر(ر)ممبر بورڈ اختر نواز جنجوعہ ،جویریہ غضنفر سہرودی،رانا مجیب افضل خان ،سہیل رضا ،کریپا سنگھ،کرشن لال ،پرتاب سنگھ،مشال کور ،پیر زادہ محمد طیب امین ،سردار بھگت سنگھ کے علاوہ چیف کنٹرولر اکاونٹس عدیل احمد ،ڈائریکٹر لیگل عظمی شہزادی نے شرکت کی۔

اہم خبریں سے مزید