سکردو (نثار عباس، نامہ نگار) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے سرکاری ملازمین کے ڈیپوٹیشن پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ ڈیپوٹیشن پر تعینات تمام ملازمین کو واپس اپنے اداروں میں لانے پر بھی غور کیا جا رہا۔ چیف سیکرٹری ابرار مرزا نے اپنے تحریری آرڈرز میں تمام صوبائی سیکرٹریز کو آئندہ ڈیپوٹیشن کیسز پروسیس نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔