• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مال روڈ انڈر پاس منصوبے میں آنے والی سروسز منتقل

اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے)مال روڈ کو مکمل سگنل فری کرنےکیلئے کچہری چوک اور ویسٹریج سمیت تین مزید انڈر پاس بنانے کی بھی تجویز زیر غور ہے جبکہ مال روڈ انڈر پاس منصوبے میں آنے والی سروسزلائنیں منتقل کر دی گئی ہیں جن میں بجلی کی سروسز عارضی طور پر منتقل کی گئی ہیں۔انڈر پاس کیلئے کھدائی کا کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،محکمہ ہائی وے پنجاب راولپنڈی آفس حکام کے مطابق مال روڈ (جی پی او چوک ) انڈر پاس منصوبے کیلئے بیچنگ پلانٹ میٹرو سٹیشن صدر کے پاس نصب کر دیا گیا ہے ۔ انڈر پاس منصوبے میں دو ہزار پائلز ہونگی ، منصوبے کی مجموعی لمبائی ایک کلومیٹرتک جاسکتی ہے، یہ انڈر پاس بلیو لگون کے پاس سے شروع ہو کر ایم ایچ ہاسپٹل سے آگے تک جائیگا۔محکمہ ہائی وے کے مطابقشالیمار چوککو سگنل فری بنانے کیلئےپروٹیکٹیڈ یو ٹرن بنایا جائے گا تاکہ پنچ سڑکی اور شالیمار کی طرف جانے والی ٹریفک یو ٹرن لیکر مڑتی رہے اور مال روڈ پر چلنے والی ٹریفک بغیر رکاوٹ چلتی رہے ، حکام کے مطابق مال روڈ انڈر پاس منصوبہ تین ماہ میں مکمل ہو گا جبکہ مجوزہ تین انڈر پاس کے حوالے سے بھی جلد فیصلہ متوقع ہے ۔
اسلام آباد سے مزید